میں نے کبھی زندگی میں گٹکا نہیں کھایا لیکن میڈیا میں خبر نشر ہوتی رہی ،ضیا الحسن لنجار

ڈیسک بجانے کا وقت نہیں ہے یہ پورے ایوان کے تقدس کا معاملہ ہے ،ْ اسکی وضاحت ضروری ہے،وزیر قانون سندھ

پیر 30 اپریل 2018 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر گٹکے کی باز گشت، وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں گٹکا نہیں کھایا لیکن میڈیا میں ایوان میں میرے گٹکا کھانے کی خبر نشر ہوتی رہی انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے شکوہ کیا کہ آپکی جانب سے میرے متعلق گٹکا کھانے کے ریمارکس پر میڈیا نے خبر نشر کی جس کی وضاحت ضروری ہے کیونکہ یہ میری ہی نہیں بلکہ پورے ایوان کی عزت کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ میرے متعلق یہ ریمارکس اسمبلی کی کارروائی سے حذف ہونے چاہئیں تاہم اسپیکر آغا سراج درانی اپنے کہے ہوئے الفاظ سے مکر گئے اور کہنے لگے کہ میں نے گٹکا کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ گٹکے کا لفظ میں نے استعمال نہیں کیا تو کارروائی سے کیسے حذف کروں۔ ضیاالحسن لنجار کی وضاحت پر ارکان نے ڈیسک بجائے تو وزیر قانون بولے کہ ڈیسک بجانے کا وقت نہیں ہے یہ پورے ایوان کے تقدس کا معاملہ ہے۔ اسکی وضاحت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :