صوبائی محتسب اعلیٰ نے رجسٹرار لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

پیر 30 اپریل 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے رجسٹرار لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشوروکے قابلِ ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے جو کہ 24 اپریل 2018ء کو صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے روبرو معذروں تقرری کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات کے باوجودشکایت کنندہ کو تقرری کے احکامات نہ دینے کی ایک شکایت کے سلسلے میں مذکورہ دن پر حاضرنہ ہونے کے سبب جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے 24 اپریل 2018ء کو ایک پیشی میں رجسٹرار لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کو بِلا کسی عذر اور اطلاع کے حاضر نہ ہونے کے باعث سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جامشورو کو احکامات دیتے ہوئے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے کہاانہیں گرفتار کر کے 03 مئی 2018ء کو دن کے چار بجے ان کے روبرو پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :