موجودہ افراتفری اولیا اکرام کے مشن سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے‘ راجہ ظفر معروف

پیر اپریل 20:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق امیدوارقانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ موجودہ افراتفری اولیا اکرام کے مشن سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوا حضرت ؒحضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارنے دین اسلام کی سر بلندی اور انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردارادا کیا جس پر عمل کر کے ہم اپنی دین اور دنیا آخرت بہتر بنا سکتے ہیں حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارؒ نے ساری زندگی دین اور انسانیت کی خدمت میں گزاری ۔

آج بھی ہزاروں عقیدت مندان حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کار ان کے مزار پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کر تے ہیںحضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارؒ کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے اولیااکرام ؒ نے اپنی زندگی میں بھٹکی ہوئی انسانیت کی خدمت کی اور ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگ ان کے مزار سے فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق امیدوارقانون ساز اسمبلی راجہ ظفر معروف نے کہاکہ حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کار ؒ کی ساری زندگی اسلام کی تبلیغ اور انسانیت کی خدمت میں گزری آج بھی ہزاروں عقیدت مندانکے مزار شریف پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کر تے ہیں آزاد کشمیر ، میرپور اور بالخصوص کھڑی کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایسا ولی ملا جو دو جہانوں میں مدد کر نے والے ہیں باباپیرے شاہ غازی حق وسچ کہنے والوں کی دھر تی ہے۔

(جاری ہے)

آپ کے مشن کی تکمیل کیلئے کھڑی شریف سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام اپنا سب کچھ قربان کر نے سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :