وزیراعظم چھمب سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے گھر گئے‘ فاتحہ خوانی کی

پیر 30 اپریل 2018 20:50

بھمبر/کوٹ جیمل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے گذشتہ دنوں چھمب سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے وٹالہ کے وزیرعلی اور پیرجمال کے محمد رفیق جٹ کی شہاد ت پران کے گھروں میںجاکرفاتحہ خوانی کیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ہمراہ وزراء حکومت چوہدری محمدعزیز، کرنل (ر) وقار احمدنور، محتسب اعلیٰ آزادکشمیرمرزاظفرایڈوکیٹ، علماء مشائخ کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سلیم چشتی، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، وزیراعظم کے صاحبزادے حیدر خان، ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، خوشنود اعظم، مرزا ناصرجرال،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نصیراحمدموجو، ملک سہیل اعوان، چوہدری نصراقبال، حاجی محمد یوسف، سینئرصحافی الطاف حمیدرائو، راجہ سہراب خان بھی تھے۔