ایپکا پاکستان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا

پیر 30 اپریل 2018 20:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایپکا پاکستان نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان سید صدیق حسین شاہ نے 3مئی سے آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی،آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں میں2013سے ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کی نسبت آزاد کشمیر کے ملازمین کو کم تنخواہیں مل رہی ہیں، حکومت آزاد کشمیر موجودہ بجٹ میں سکیل ایک تا 22تک سابقہ اضافے کے ساتھ 50فیصد اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان و آزاد کشمیر نے وفاقی بجٹ 2018.2019کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

(جاری ہے)

کشمیر کو پاکستان ملازمین کے مطابق تنخواہ دی جائے اور آزاد کشمیر بجٹ میں ملازمین کو سابقہ اضافہ کے ساتھ ساتھ 50فیصد اضافے کیا جائے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سید صدیق حسین شاہ نے کہا کہ پنجاب طرز پر آزاد کشمیر کے ملازمین کو تنخواہ اور مراعات دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آزاد کشمیر کی دیگر تنظیموں سے ملکر آزاد کشمیر بھر میں مکمل ہڑتال کرینگے انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا ،حکومت آزاد کشمیر ہمارے مطالبات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :