ہانک کانگ ،ملکہ الزبتھ دوئم کپ کے گھوڑ دوڑ مقابلہ پاکستانی گھوڑے نے جیت لیا

غیرمتوقع طورپر 5سالہ گھوڑے نی2000میٹر دوڑ بھاری مارجن سے 2منٹ میں طے کرکے جیتی،دوڑ جیتنے والے کو 7.4ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی

پیر اپریل 21:58

ہانک کانگ ،ملکہ الزبتھ دوئم کپ کے گھوڑ دوڑ مقابلہ پاکستانی گھوڑے نے ..
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) ہانگ کانگ میں جاری ملکہ الزبتھ دوئم کپ کے گھوڑ دوڑ مقابلہ پاکستانی گھوڑے نے جیت لیا ،جبکہ اس کاشہسوار ولیم بیوک تھا۔غیرمتوقع طورپر 5سالہ گھوڑے نی2000میٹر دوڑ بھاری مارجن سے دومنٹ میں طے کرکے جیتی۔گھوڑے کے شہسوار ولیم بیوک نے پاکستانی گھوڑے اور اس کی سواری پر کہا یہ گھوڑا اپنی خصوصیات کی وجہ سے مشہور تھا اور اس نے بتایا وہ جانتاتھا کہ یہ کیاکرسکتاتھااوراسے دوڑ جیتنے کی بعد یہ گھوڑا خوبصورت محسوس ہورہاہے۔

(جاری ہے)

شہسوار کاکہناتھا کہ جب اسے پتا چلاکہ وہ اس گھوڑے پر دوڑ میں شریک ہوگاتو اس نے اس کی ساری تفصیلات معلوم کیں اور اسے پتاچلا کہ اس گھوڑے پر سواری کیلئے تازہ دم دماغ اور گھوڑے کیلئے مثبت سوچ رکھنی ہوں گی۔دوڑ جیتنے والے کو 7.4ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔اس دوڑ میں آسٹریلوی شہسوار اپنے گولڈ مانڈ گھوڑے کی سواری سے دوسرے نمبرپر رہا جبکہ آسٹریلوی نژاد ہانک کانگ کا شہسوار بریڈ پریبل روڈ، ایگلو ے گھوڑے کی سواری سے تیسرے نمبر پررہا۔دوسرے 1200میٹر دوڑکے مقابلے میں چیئرمین اسپنٹ دوڑ میں آسٹریلوی شہسوارجیک پورٹن کا چار سالہ گھوڑا گیلڈن ایوکٹری جیت گیا۔

متعلقہ عنوان :