اپ سیٹ کیلئے مشہور،آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ پاکستان کیلئے چیلنج

پیر 30 اپریل 2018 21:58

اپ سیٹ کیلئے مشہور،آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ پاکستان کیلئے چیلنج
مالاہائیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) آئرلینڈ 11مئی سے مالاہائیڈ میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلاٹیسٹ کھیل رہاہے۔اپ سیٹ کی ماہرآئرش ٹیم ہوم گرانڈ پرآسان نہیں۔ورلڈکپ دوہزارسات میں پاکستان کو شکست دی چکاہے۔ٹیسٹ کیلئے نووارد ٹیم بھی گرین شرٹس ٹیم کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں۔آئرش ٹیم اپ سیٹ کیلئے مشہورہے۔ہوم گرانڈ اور کنڈیشنزاسے آسان حریف قرارنہیں دیاجاسکتا۔

آئرش ٹیم میں پورٹرفیلڈ،ایڈجوائس، بوائڈ رینکن،نیل اورکیون اوبرائن،اینڈریوبل برائن،لیسٹرلائٹنگ اورکریگ ینگ جیسے کئی کانٹی کے تجربہ کارپلیئرزشامل ہیں۔ایڈجوائس اوربوائڈ رینکن انگلش ٹیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔آئرلینڈ نے ورلڈکپ دوہزارسات میں پاکستان کواپ سیٹ شکست دیکرپہلے رانڈمیں ہی میگاایونٹ سے باہرکردیاتھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستانی ناتجربہ کارٹیم میں یونس خان اورمصباح الحق جیسے اسٹارشامل نہیں۔گذشتہ چند سال سے گرین شرٹس کی فتوحات کامرکزی کردار یاسر شاہ بھی زخمی ہوکرٹیم سے باہرہے۔پاکستان کی ناتجربہ کاربیٹنگ کیلئے 8 سی15 درجہ حرارت اورنم آلود وکٹیں مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔دورے کے اولین میچ میں پاکستان ٹیم نے کینٹ کے عام بولرز کے سامنے 168 رنزپرہتھیارڈال دیئے۔اس تمام صورتحال میں آئرلینڈ سے اولین ٹیسٹ سرفرازاحمدالیون کیلئے بڑاچیلنج بن گیاہے۔

متعلقہ عنوان :