لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے رواں سیزن میں ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لا لیگا کی تاریخ میں پہلی بار 30 سے زائد گول کرنے کا اعزاز میسی نے اپنے نام کر لیا

پیر اپریل 21:58

لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے رواں سیزن میں ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے ..
سپین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سپینش لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے رواں سیزن میں ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ لا لیگا تاریخ میں پہلی بار تیس سے زائد گول کرنے کا اعزاز میسی نے اپنے نام کر لیا۔ میسی نے مختلف سیزن کے دوران تیس سے زائد گول اسکور کیے۔رواں سال ہونے والے اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کے فائنل میں لیجنڈ فٹ بالر نے ہیٹ رک کرتے ہوئے اپنا تیسواں گول اسکور کیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن فٹ بالر نے اپنا تیسواں گول کھیل کے 38 ویں منٹ میں اس وقت اسکور کیا جب سورس کے بہترین پاس نے میسی کو سنہری موقع فراہم کیا۔لالیکگا کپ کے فائنل میں بارسلونا کا پہنچنا ممکن نہ تھا ، تاہم اپنے آپ کو چیمپئن منواتے ہوئے بارکا نے وہ کر دکھایا جو مداح اپنی ٹیم سے توقع کر رہے تھے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر نے اپنے 600 گول مکمل کیے تھے۔ مارچ میں ہونے والے میچ میں میسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیل کا واحد گول کرکے اپنے 600 گولز مکمل کیے۔معروف فٹبالر نے 539 سے زائد گولز کلب میچز میں اسکور کیے ،ارجنٹائن کے لیے میسی نے 61 گولز داغے ۔ اسٹرئیکر نے 152 گولز 76 ویں سے 90 منٹ کے درمیان اسکور کیے۔ میسی نے سب سے زیادہ 29 گولز سیویلا کیخلاف اسکور کیے۔

متعلقہ عنوان :