دھونی آئی پی ایل کی150میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

پیر اپریل 21:58

دھونی آئی پی ایل کی150میچز میں قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن گئے۔دھونی نے آئی پی ایل میں 150 میچز میں ٹیم کی قیادت کرنے کا یہ اعزاز چنئی سپر کنگز کی جانب سے ممبئی انڈینز کے خلاف ہفتے کی شب کھیلے گئے میچ میں سکہ اچھال کر حاصل کیا تاہم یہ مقابلہ ان کی ٹیم کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوا جس میں اسے 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

رواںسیزن میں دھونی بہترین فارم میں ہیں وہ اب تک 58.75 کی اوسط اور 159.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 235 رنز بناچکے ہیں۔ ان کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے دو مرتبہ 2010 اور 2011 میں آئی پی ایل ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :