شب قدر رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے‘ پیر محمد شمیم نعمانی

پیر 30 اپریل 2018 22:05

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا شب قدر رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے ۔ اسلام کی تبلیغ اور خدمت ہی ہمارا مشن سے اس کو انشاء اللہ جاری و ساری رکھیں گے۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ تحفظ ناموس رسالتؐ پر بھی اسمبلی میں قرار داد منظور ہونی چاہئے۔

شب قدر رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے ۔ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے یہ دوسری ہزار راتوں سے بھی افضل رات ہے جتنی عبادت بھی کی جائے وہ کم ہے خوش نصیب لوگوں کو یہ برکت اور رحمتوں والی رات نصیب ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے وہئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے دنیا عارضی ٹھکانہ ہے اصل زندگی اور ٹھکانے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا شب قدر رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے اس رات میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔