علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں،

ملکی سلامتی ،ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

پیر اپریل 22:26

علمائے کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کیلئے بھر پور کردار ..
لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ علمائے کرام کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور معاشرے میں تحمل و برداشت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو پروان چڑھانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں، ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایسے عناصر کے مذموم عظائم کو ناپاک بنانا ہے جو ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ملک کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوموار کو یہاںگورنر ہائوس لاہور میں الحاج شفقت حسین بھٹہ، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب ، مخدوم سید عباس رضا سجادہ نشین آستانہ حضرت پیر لعل شاہ ولی ملتان و دیگر علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کیا،،گورنر پنجاب نے کہاکہ اسلام محبت، برداشت اور مساوات کا دًرس دیتا ہے جو تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ نے دین اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے ،ملکی فلاح و بہبود اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے خطبات کے ذریعے لوگوں میں اخلاقی اقدار اور حقوق العباد کی بیداری کا جذبہ پیدا کریں جو تمام مسائل کا حل ہے۔