غر یب مر یضو ں کو انکی دہلیز پر صحت کی بہتر ین اور معیا ری سہو لیا ت کی فر اہمی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری ہیلتھ

پیر 30 اپریل 2018 22:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختو نخوا عابد مجید نے کہا ہے کہ صو بے میں محکمہ صحت کے تحت ہو نے وا لے تما م اقدامات،کروڑوں روپے کے اخراجا ت اور بے شما ر بھر تیوں کا واحد مقصد صو بے کے غر یب مر یضو ں کو انکی دہلیز پر صحت کی بہتر ین اور معیا ری سہو لیا ت کی فر اہمی ہے۔ وہ خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی (کے ایم یو )پشا ور کے زیر اہتما م چو تھے کانووکیشن سے بطو ر مہما ن خصو صی خطا ب کر رہے تھے جبکہ اس مو قع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم گنڈا پور، مختلف شعبوں کے ڈین صا حبا ن، مختلف ذیلی اداروں کے سر براہا ن، فیکلٹی، فا رغ التحصیل طلباء وطالبات اور انکے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

عا بد مجید نے کہا کہ کے ایم یو نے مختصر عر صے میں جو تر قی کی ہے اس پر ہم سب بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں، آج کے اس کا نووکیشن میں دو سو سے زائد طلبا ء و طا لبا ت کا صحت کے مختلف شعبوں میں ڈگر یوں کا حصو ل جہا ں کے ایم یو کیلئے اعزاز کی با ت ہے وہا ں یہ فا رغ التحصیل طلباء و طا لبا ت کے سا تھ سا تھ انکے والدین اور اسا تذہ کیلئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔

انھوں نے طلباء وطا لبا ت کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ آج آپ لو گ جس مقام پر کھڑے ہیں اور آج جہا ں سے آپ لو گ ایک کا میا ب عملی زندگی کا آغا ز کر نے کے قا بل ہو ئے ہیں اس کا اصل سہرا آپ کے ان والدین کے سر ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے انتہائی نامساعد حالات میں اپنا پیٹ کاٹ کر اور آ پ کو پڑھا کر اس مقام تک پہنچا یا ہے۔انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ ان کی عملی ذندگی کا بنیادی مقصد غریب مریضوں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہونا چاہیے۔

عابد مجید نے کہا کہ آج جوحلف آپ لوگوں نے اٹھایا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ آپ کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کا سفر نہ صرف جاری رکھنا ہوگا بلکہ اس میں جدت اوربہتری کے ذریعے دکھی انسانیت کی بے غرض خدمت کو اپنا نصب العین بھی بنانا ہوگا۔انہوں نے کامیاب طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کامیاب طلباء وطالبات اپنی عملی پیشہ ورانہ ذندگی میں طبی اخلاقیات کا بہترین نمونہ ثابت ہوں گے اور اپنی محنت،لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے صوبے کے دور دراز علاقوں کے پسماندہ عوام کے علاج معالجے اور انہیں صحت کی بہترین طبی سہولایت کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فراگزاشت نہیں کریں گے۔

قبل ا زیں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ آج جو حلف آپ سب نے اٹھایا ہے اس کا تقاضہ ہے کہ آپ نسلی،لسانی،مذہبی اور علاقائی تعصبات سے بالا تر ہو کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ وہ لوگ ہیں جنہیں معاشرے کی کریم کا منفرد اعزاز حاصل ہے اور اس حوالے سے آپ لوگوں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم یو نے آپ کی تعلیم وتربیت پر جو گراں قدر سرمایہ کاری کی ہے اس کا تقاضہ ہے کہ آپ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہمیشہ اپنی ذاتی خواہشات پر دکھی انسانیت اور غریب مریضوں کی خدمت وعلاج کو ترجیح دیں گے۔آپ لوگ آنے والی نسلوں کے لیئے رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیںاس لیئے آپ کے کندھوں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم یو نے پچھلے چند سالوں کے دوران صحت کے مختلف شعبوں میں جوگراں قدر خدمات اور کارہائے نمایاں انجام دی ہیں ان کا اعتراف نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہوتا ہے۔کے ایم یو کو ایک معیاری بین الاقوامی طبی ادارہ بنانے کے لیئے جہاں دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے وہاں پی ایم ڈی سی کی منظوری سے جلد ہی ہمارے ڈینٹسٹری پروگرام کے الحاق کا دیرینہ مسلئہ بھی حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی دفعہ فیملی میڈیسن کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کے آغاز سے کے ایم یو ملک کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی بن گئی ہے جسے یہ منفرد طبی پروگرام شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف ملک کی طبی جامعات کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ہے جس کے لیئے ہمارے تمام ملحقہ ذیلی ادارے اور خاص کر کوالٹی انہانسمنٹ سیل دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے سیکرٹری صحت کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے طبی مسائل سے نمٹنے کے لیئے محکمہ صحت جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس میں کے ایم یو ایک طبی تعلیمی وتحقیقی ادارے کے طور پر اپنا تعاون ہر سطح پرجاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ مذکورہ کانووکیشن میں مختلف شعبوں کے 214 انڈر اور پوسٹگریجویٹس طلباء وطالبات کو ڈگریاں دینے کے علاوہ مختلف شعبوں کے پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات کو69 گولڈ میڈلزبھی دیئے گئے جب کہ کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کے یم بی بی ایس پروگرام میں ڈاکٹر اعجاز احمد خان کو 9 اور کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کی طالبہ ڈاکٹر ثوبیہ اویس کو ڈینٹسٹری پروگرام میں 11گولڈ میڈلز کے ساتھ بیسٹ گریجویٹ کے اعزازات دیئے گئے۔

جب کہ تقریب کے آخر میںکے ایم یو کے لیئے بہترین خدمات کی انجام دہی پر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد حفیظ اللہ کولائیف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔