محمد اورنگزیب حبیب بینک کے صدر اورسی ای او تعینات

پیر 30 اپریل 2018 22:48

محمد اورنگزیب حبیب بینک کے صدر اورسی ای او تعینات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) ، پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے اعلامئے کے مطابق محمد اورنگزیب 30 اپریل ،2018 کو ایچ بی ایل میں پریذیڈنٹ اور سی ای او کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ محمد اورنگزیب ایک معتبر اور تجربہ کار بینکر ہیں اور ان کا وسیع تجربہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صف اول کے بینکوں میں 30سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

ایچ بی ایل میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے وہ جے پی مورگن ایشیاء پیسفک ، گلوبل کارپوریٹ بینک کے سی ای او تھے۔ محمد اورنگزیب نے اپنے کیریئر کا آغاز سٹی بینک سے کیا تھا جہاں انہوں نے پہلے پاکستان میں اور بعد میں نیو یارک میں خدمات سر انجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے سینیئر لیڈرشپ کی پو زیشن پر اے بی این ایمرو بینک میں شمولیت اختیار کی اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کے کنٹری منیجر کی پوزیشن پر پہنچے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ اے بی این ایمرو بینک ایمسٹریڈیم اور آر بی ایس سنگا پور میں اعلیٰ سطح کی ریجنل اور گلوبل عہدوں پر تعینات رہے ، وہ سال2011 سے وہ جے پی مورگن کے ساتھ منسلک تھے۔ محمد اورنگزیب نے یونیورسٹی آف پنسیلوانیا کے وہرٹن اسکول سے اکنامکس میں بیچلرز آف سائنس اور ایم بی اے کی ڈگریاں حاصل کیں ۔اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ’’ میں ایچ بی ایل میں شمولیت پر بے حد مسرور ہوں۔ یہ بینک ہمارا قومی اثاثہ ہے ۔ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بینک کو کامیابی کی نئی منزلوں کی جانب لے جانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ "

متعلقہ عنوان :