امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی

پاکستان اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر خالصتان کا معاملہ بھی اٹھائے،نیویارک کے سالانہ پریڈ میں سکھ مقررین کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 19:32

امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی۔نیویارک میں سکھ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر خالصتان کا معاملہ بھی اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سکھ کمیونٹی کی طرف سے سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی سالانہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت یہ نہ سمجھے کہ وہ اپنے مظالم سے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ہوگا وہ وقت دور نہیں جب خالصتان اور کشمیر دنیا کے نقشے پر ابھریں گے۔انکا کہنا تھا کہ خالصتان بنا تو ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے۔انکا کہنا تھا کہ مودی کا حال بھی ویسا ہی ہو گا جیسا دنیا کے فرعونوں کا ہوا کرتا ہے ۔بھارت تقسیم ہو کر رہے گا اور خالصتان بن کر رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کو بھی زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان سے مدد مانگ لی۔نیویارک میں سکھ مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر خالصتان کا معاملہ بھی اٹھائے۔