متوازن ماحول والی حکومت آئی تووطن واپس آجاؤں گا،پرویزمشرف

کرپشن نہیں کی،سزا بھی نہیں ہوئی،پھر بھی الیکشن لڑنے پرتاحیات پابندی لگا دی،یہ کہتےہیں کہ میں نےمارشل لاء لگایا،یہ غلط کہتے ہیں،نوازشریف اپنے لیے خودقبرکھود رہے ہیں اس میں خود گریں گے۔سابق صدرمملکت کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 19:38

متوازن ماحول والی حکومت آئی تووطن واپس آجاؤں گا،پرویزمشرف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف نے میرے لیے کام آسان کردیا ہے، یہ کہتے ہیں کہ میں نے مارشل لاء لگایا ، یہ غلط کہتے ہیں، مجھے کہا گیا کہ میرا جہاز بھارت جاسکتا ہے، نوازشریف اپنے لیے خود قبر کھود رہے ہیں اس میں وہ خود گریں گے۔انہوں نے آج اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف نے میرے لیے کام آسان کردیا ہے۔

یہ کہتے ہیں کہ میں نے مارشل لاء لگایا ،یہ غلط کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کہا گیا کہ میرا جہاز بھارت جا سکتا ہے۔میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا تھا اس وقت ملکی حالات خراب تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دماغ میں فتور ہے یہ مجھے خواب میں بھی دیکھتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ نوازشریف اپنے لیے خود قبر کھود رہے ہیں۔ اس میں وہ خود گریں گے۔نواز شریف خود ووٹ کو عزت نہیں دیتے جبکہ ووٹ کوعزت دینے کی بات بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔نہ ہی کسی عدالت نے مجھے سزا دی ہے لیکن پھر بھی الیکشن لڑنے پرتاحیات پابندی لگا دی گئی۔