اسفندیار ولی خان کی کابل دھماکوں کی مذمت ،افغان عوام سے اظہار ہمدردی

پیر 30 اپریل 2018 22:50

اسفندیار ولی خان کی کابل دھماکوں کی مذمت ،افغان عوام سے اظہار ہمدردی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کابل میں 4خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحات میں طلباء اور صحافیوںسمیت جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی اپنی نوعیت کی بدترین کاروائی تھی اور غم کی اس گھڑی میں ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں ، انہوں نے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور مربوط کاروائی کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

اسفندیار ولی خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔