Live Updates

ن لیگی قیادت گٹر کی پیداوار ، گٹر والی زبان استعمال کر رہی ہے،شیریں مزاری

، لاہور جلسے میں ہماری قیادت کی فیملیز نے شرکت کی، ہم یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل

پیر 30 اپریل 2018 22:50

ن لیگی قیادت گٹر کی پیداوار ، گٹر والی زبان استعمال کر رہی ہے،شیریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت گٹر کی پیداوار ہے اور گٹر والی زبان استعمال کر رہی ہے، یہ لوگ واپس گٹر میں ہی جائیں گے، لاہور جلسے میں ہماری قیادت کی فیملیز نے شرکت کی۔ ہم یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ وزیر قانو ن پنجاب رانا ثناء اللہ کے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے بارے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مینار پاکستان کے جلسے میں فیملیز آئی تھیں۔

رانا ثناء اللہ، طلال چوہدری اور خواجہ آصف سمیت تمام لیگی لیڈر شپ گٹر سے نکلی ہے اور گٹر والی زبان استعمال کر رہے ہیں اور یہ لوگ گٹر میں ہی جائیں گے، ہم بھی بہت کچھ ن لیگی عورتوں کے بارے میں کہہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خاص کر جو لیگی خواتین اسمبلی میں بیٹھی ہیں لیکن ہم اس لیول پر نہیں آنا چاہتے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ان سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیچڑ ہم پر اچھالا جا رہا ہے یہ خود ان پر ہی گرے گا۔

ان گندے لوگوں کی باتوں کا ہم پر اثر نہیں ہوتا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ لیکن قوم کو رانا ثناء اللہ کا غلیظ اور گندہ کردار پتہ چل گیاہ ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ا پنے کارکنوں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ عورتوں کے بارے میں غلط زبان بالکل استعمال نہ کریں اور ہم عورتوں کے بارے غلط زبان استعمال کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں چاہے وہ پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات