ہیڈ کوارٹر الپوری میں پولیس فورس کے جوانوں کی فائیر پریکٹس

پیر اپریل 22:51

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) موجودہ صورت حال اور آئے روز دہشت گردی کی واقعات ہونے کے تناظر میںشانگلہ پولیس کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور پولیس فورس کو ہر وقت تیار رکھنے کیلئے ڈی پی او شانگلہ راجہ عبد ا لصبور خان( پی ایس پی)کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بشیراحمد خان کے زیر نگرانی ہیڈ کوارٹر الپوری میں پولیس فورس کی جوانوں کی فائیر پریکٹس جاری ہے جس س میں قابل اور اسلحہ کے ماہر پولیس افیسران ان جوانوں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ دے رہے ہیں۔

یا درہے کہ شانگلہ میںپولیس جوان ہر وقت ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے چوکس اور بیدار ہیں ۔ ملک دشمن عناصر کے مقابلے کے لئے خیبر پختونخوا پولیس میں نئے اصلاحات عمل میں لائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شانگلہ راجہ عبد ا لصبور خان نے بتایا کہ پولیس فورس ایک مضبوط اور طاقتور فورس بن چکی ہیں وہ ہر وقت ملک دشمن عناصر کے مقابلہ بلا کسی خوف و خطر کر سکتے ہیں ۔

علاوہ ازیں جوانوں کو اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ، مال کی حفاظت کے خاطر احتیاطی تدابیر بھی سکھائے جاتے ہیں ۔ اور موجودہ جاری ٹریننگ کی وجہ سے پولیس جوانوں میں مذید احساس بیداری بھی اجاگر ہو جاتی ہیں اور دشمن کے مقابلہ میں پولیس جوانوں میں مذید حوصلہ پیدا ہو جاتی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے عوام کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :