ڈی سی کرک شفیق اللہ خان کے اعزازمیں الوداعی پارٹی

پیر 30 اپریل 2018 22:51

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ایکسین سی اینڈ ڈبلیو آصف عمران نے گزشتہ روز اپنی سرکاری رہائش گاہ کرک آفیشل کالونی میں ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی ظہرانے کا اہتمام کیا تھا، ظہرانے تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرک شفیع اللہ خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان ،اے سی کرک ڈاکٹر عبداللہ، اے سی تخت نصرتی محسن صلاح الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو شاہد خان، ایس ڈی او نقیب اللہ خٹک، سب انجینئر عنایت العزیز ضلعی ناظر حاجی محمد امتیاز، سینو گرام آصف جمال خٹک، کرک پریس کلب کے صدر ملک عابد الرحمن، سبز علی خان سمیت اعلی آفسران نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کا مہمان نوازی قدر دان پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مختصر خطاب میں انہوں نے کہاکہ جملہ سریاری آفسران قانون کے بلا دستی ہر صورت میں قائم رکھے، اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ہر صورت میں انجام دے، انہوں نے کہا کہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ایک فرض شناس آفیسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :