مینارپاکستان کے جلسے نے نوازشریف اور شہباز شریف کے ہوش اڑا دئیے ، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ،اکٹر یاسمین راشد

پیر اپریل 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مینارپاکستان کے جلسے نے نوازشریف اور شہباز شریف کے ہوش اڑا دئیے ، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسہ پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ،،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ، لاہور کی عوام نے جلسہ میں شرکت کر کے شریف برادران کی جھوٹ اور لوٹ مار کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ہے لاہور کی عوام جاتی امراء کے ڈکیت حکمرانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہے ، لاہور کی عوام نے اپنے گھروں سے نکل کر تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے ، لاہور کسی اور جماعت کا نہیںبلکہ پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے صرف لوٹ مار کی سیاست کی ہے انہیں غریب عوام کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں پسے ہوئے طبقات کی پی ٹی آئی ترجمان جماعت ہے ، پی ٹی آئی عوا م کے ساتھ ملکر آئندہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کو عبرت ناک شکست دے گی ۔