لاہور، باٹا فٹ بال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ندیم فٹ بال کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 30 اپریل 2018 22:56

لاہور، باٹا فٹ بال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ندیم فٹ بال کلب کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) ریڈرز فٹ بال کپ کے مقابلے ریڈرز فٹ بال گرائونڈ فیصل ٹائون میں جاری ہیں۔ باٹا فٹ بال کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ندیم فٹ بال کلب کو پینلٹی ککس کے ذریعے 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے فارورڈ کھلاڑیو ں نے ایک دوسرے کے پول پر تابڑ توڑ حملے کئے جو کہ گول کیپروں نے پسپاں کر دیئے۔

مقررہ وقت میں 0-0 برابری کی صورت میں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔ امجد اقبال، محمد شمس نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ سماجی رہنما گلزار بھٹی مہمانِ خصوصی تھے جن کا میچ سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر فیفا ریفری حافظ انیس جاوید، فٹ بال پرموٹرز طاہر حسین طارو ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :