اسلام آباد،آر آئی یو جے کی کابل دھماکے میں شہید صحافیوں کے اہلخانہ سے تعزیت، واقعہ کی دید مذمت

آج نیشنل پریس کلب کا پرچم سرنگوں، یادگار شہداء صحافت پر شمعیں روشن کی جائینگی یوم مئی کے حوالے سے بھیی آر آئی یو جے کا وفد جڑواں شہروں کی لیبر تنظیموں کے اجتماعات میں شرکت کریگا ،3مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد ہو گا 9مئی کو ’’میڈیا جسٹس اینڈ رول آف لاء ‘‘ کے عنوان سے سیمینار میں ملک بھر کی یو جیز کے عہدیداران شرکت کرینگے،13مئی کو کوڑے کھانے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن اور آمرانہ فیصلوں کے خلاف سیاہ پرچم لہرائے جائینگے آر آئی یو جے کا آئی این پی ،چینل سیون سمیت مختلف میڈیا ہاوسز میں تنخوائوں کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار ، باڈی اجلاس

پیر 30 اپریل 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جی) نے کابل دھماکے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ،(آج) منگل کو نیشنل پریس کلب کا پرچم سرنگوں رہیگا جبکہ یادگار شہداء صحافت پر شمعیں روشن کی جائینگی ،یوم مئی کے حوالے سے آر آئی یو جے کا وفد جڑواں شہروں کی لیبر تنظیموں کے اجتماعات میں شرکت کریگا ،3مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد ہو گا جبکہ 9مئی کو ’’میڈیا جسٹس اینڈ رول آف لاء ‘‘ کے عنوان سے سیمینار ہو گا جس میں ملک بھر کی یو جیز کے عہدیداران شرکت کرینگے،13مئی کو کوڑے کھانے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن اور آمرانہ فیصلوں کے خلاف سیاہ پرچم لہرائے جائینگے آر آئی یو جے نے آئی این پی ،چینل سیون سمیت مختلف میڈیا ہاوسز میں تنخوائوں کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آئی آئی یو جے کی باڈی کا اجلاس صدر آر آئی یو جے مبارک زیب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں کابل بم دھماکے میں بڑی تعداد میں صحافیوں کے نشانہ بننے پر تشویش کا اظہار کیا ،اجلاس نے دھماکے میں جانوں کا نذارنہ پیش کرنے والے صحافیوں کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ (آج) منگل کو نیشنل پریس کلب کا پرچم سرنگوں رئیگا جبکہ شام کو یادگار شہداء صحافت پر شمعیں روشن کی جائینگی ،اجلاس میں عالمی یوم مزدور کے موقع کی مناسبت سے فیصلہ ہوا ہے کہ آر آئی یو جے کا وفد اسلام آباد میں لیبر تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں صدر مبارک زیب کی قیادت میں شرکت کریگا جس میں نائب صدر ناصر ہاشمی ،جائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی ،فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری ،ارکان گورننگ باڈی فہیم زبیر عباسی ،راجہ عدنان ،علمدار حسین اور دیگر شامل ہونگے جبکہ راولپنڈی پریس کلب میں لیبر تنظیموں کی جانب سے منعقد ہ لیبر کنونشن میں سیکرٹری آر آئی یو جے علی رضا علوی کی سربراہی میں شرکت کریگا جس میں نائب صدر صغیر چوہدری ،جائنٹ سیکرٹری عتیق خان ،ممبران گورننگ باڈی شکیلہ جلیل ،حبیب شاہ ،انچارج راولپنڈی پریس کلب عابد عباسی اور دیگر راہنماء شامل ہونگے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3مئی کو عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اس دن کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ،اس دن کی مناسبت سے نیشنل پریس کلب میں ایک سیمنار کا انعقاد ہو گا ،جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں سنیئر صحافیوں سمیت اینکرز کو شرکت کی دعوت دی جائیگی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 9مئی کو ’’میڈیا جسٹس اینڈ رول آف لاء ‘‘ کے عنوان سے سمینار ہو گا جس میں ملک بھر کی یو جیز کے عہدیداران شرکت کرینگے،13مئی کو کوڑے کھانے والے صحافیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائینگی اور آمرانہ فیصلوں کے خلاف سیاہ پرچم لہرائے جائینگے،اجلاس میں بعض میڈیا ہاوسز میں تنخوائوں کی عدم ادائیگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا بالخصوص آئی این پی ،نوائے وقت گروپ ،کیپٹل ٹی وی ،نیوز سیون سمیت دیگر اداروں کے میڈیا مالکان کو باور کرایا جائیگا کہ تنخوائوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :