ڈرائیونگ کے دوران نظم وضبط پر عمل پیرا ہو کر اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے،ایس پی ٹریفک

پیر 30 اپریل 2018 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ایس پی آپریشن گل نواز خان جدون نے کہاہے کہ ڈرائیونگ کے دوران نظم وضبط پر عمل پیرا ہو کر اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرکے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان سے نویں (9)تربیتی کورس مکمل کرنے والے امیدواران میں سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز احتراز خان اور ڈرائیونگ سکول سٹاف بھی موجود تھے ۔کورس میں 164امیدواران نے حصہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جسکی ایک وجہ عوام میں ٹریفک شعورکا نہ ہونا ہے، بحیثیت قوم اس کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔خیبر پختونخواہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے عوام الناس میں ٹریفک کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع مردان میں یہ پہلا ادارہ ہے جہاں پر امیدواران کو گاڑی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ گاڑی سے متعلق معلومات ،اخلاقیات، صبر و تحمل اور ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی دی جاتی ہے۔ اس کورس میں کل164امیدواران نے داخلہ لیا تھا ، جنہوں نے اپنا ڈرائیونگ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواران نے ضلع مردان میں پولیس ڈرائیونگ سکول کا عوامی ا قدام اٹھانے پر ضلعی پولیس مردان کو خراج تحسین پیش کیا اور سکول عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :