وزیرآباد ، نواحی مواضعات احمد نگر اور کوٹ خضری میں آگ لگنے سے 38ایکڑ پر تیار گند م جل کر تباہ

پیر 30 اپریل 2018 23:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) نواحی مواضعات احمد نگر اور کوٹ خضری میں آگ لگنے سے 38ایکڑ پر تیار گند م جل کر تباہ۔بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے گرنے والی چنگاریوں کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات۔آگ لگنے سے 50لاکھ روپے مالیت کا ہارویسٹر بھی جل گیا۔تباہ ہونے والی گندم کی مالیت 12لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔تحصیل بھر میں تیار گندم جلنے کے 22واقعات میں مجموعی طور پر 70لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق قصبہ احمد نگر میں 20ایکڑ پر گندم کی تیار فصل آگ کی زد میں آئی جس میں صنم رضاشا ہ اور ساجد ڈھلوں کی دس دس ایکڑ پر تیار گندم خاک ہوئی جس کی مالیت 12لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔احمد نگر میں رائو عامر اور صداقت کا ہارویسٹر بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جل گیا جس کی مالیت 50 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پر موضع کوٹ خضری میں 9ایکڑ گندم آگ کی لپیٹ میں آئی جس کی مالیت 7لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

جمیل مہر کی 3ایکڑ اور محمد الیاس کی 6ایکڑ گندم جل کر تباہ ہوئی۔ ریسکیو 1122کی فائر فائٹر گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔ فائر فائٹر گاڑیوںکو آتشزدگی پر قابو پانے کی کارروائی کے دوران پانی کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔یاد رہے کہ تحصیل وزیرآباد میں تیار گندم میں آگ لگنے کے 22واقعات ہو چکے ہیں جس میں 150ایکڑ گندم جل کر خاکستر ہوئی۔ جلنے والی گندم کی مجموعی مالیت کم و بیش 70لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔مزید معلو م ہوا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کھیتوں کے قریب سے گذرنے والی بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے اٹھنے والی چنگاریا ں ہیں جس سے گندم کے خشک خوشوں آگ پکڑی ۔اہالیان دیہہ نے آگ بجھانے کے دوران ریسکیو 1122کے فائر فائٹروں کی مدد کی

متعلقہ عنوان :