سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس کی وجہ سے آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کے لئے نیا شیڈول جاری

پیر 30 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس مورخہ یکم اور 02مئی 2018 کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈڑز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی مورخہ01 مئی، صبح09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک انپ، سی این ایس لیب، این لیب1-، او لیب، سی این ایس1-، پنسٹک 2&3، تُمیر، نیو لیب3- ، کرپا، سملی ڈیم، نیلوپ، پنسٹک کالونی فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن 12:00 بجے تک لائن پارک، مینگن، سرکال، مُرید، سرپاک، مین بازار، آرا بازار فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک ترلائی، اقبال ٹائون، ہائی وے فیڈرز، مورخہ02 مئی،صبح10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک ڈسٹو ، شاہدرہ، نیو شاہ اللہ دتہ،انگوری، ٹی اینڈ ٹی فیڈرز، دن13:00 بجے تادن 14:00 بجے تک بہلوت فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک پیر مہر علی شاہ، درگاہ، E-11/2، کیپیٹل ریزینشیا فیڈرز، ، صبح10:00 بجے تادن 14:00 بجے تک میکس انڈسٹری، ماڈل ٹائون، کوہستان انکلیو فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک بشارت فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک کے ایس مائینز فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 14:00 بجے تک گرجا روڈ، دھمیال فیڈرز اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔

(جاری ہے)

وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :