سپریم کورٹ ، طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

پیر اپریل 22:44

سپریم کورٹ ، طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل کی استدعا پرجمعہ تک ملتوی کردی ہے ، پیرکوجسٹس اعجازافضل خا ن پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پروزیرمملکت کے وکیل کامران مرتضٰی نے پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ ان کی ذاتی مصروفیت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کیجائے جس پرعدالت نے فاضل وکیل کی استدعا قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔