صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ،دفعہ 144نافذ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 30 اپریل 2018 20:13

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ،دفعہ 144نافذ
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30اپریل 2018ء) :بلوچستان حکومت کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ،شہر بھر میں دفعہ 144نافذ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی گئی،شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔حکام کے مطابق پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہے ۔حکام کا کہنا تھا کہ پابندی حالیہ ٹارگٹ کلنگ واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔