خواتین اپنے حقوق کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہونی چاہیے تا کہ وہ ملکی ترقی میںا پنا فعال کردار اد اکر سکیں‘بشریٰ امان

پیر 30 اپریل 2018 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بشریٰ امان نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہونی چاہیے تا کہ وہ با اختیار ہو کرملکی ترقی میںا پنا فعال کردار اد اکر سکیں۔وہ فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں وویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کونسلروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

بشریٰ امان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے سے صنفی امتیاز کے خاتمے اورہراسمنٹ کے واقعات کے سد باب کے لیے موثر قانون سازی کے متعلق خواتین کے لیے آگاہی پروگرام کا آغاز کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد صوبہ بھر میں کیا جا رہا ہے اور بشریٰ امان نے مزید کہا کہ 3000سے زائد خواتین کونسلر وں کو تربیت دی جا رہی ہے تا کہ بعد ازاں وہ ا پنے اپنے علاقے میں خواتین کو اس بارے میں تربیت دے سکیں ۔