حیدرآباد، پیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کی سب سے زیادہ نگہبانی کرتی رہی ہے،عبدالجبار خان

پیپلزپارٹی کی جدوجہد میں شروع سے ہی مزدوروں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ، آج بھی ملک کے تمام بڑے اداروں میں پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ مزدور یونینیں مزدوروں کی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں، صوبائی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 30 اپریل 2018 23:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کی سب سے زیادہ نگہبانی کرتی رہی ہے چونکہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد میں شروع سے ہی مزدوروں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ آج بھی ملک کے تمام بڑے اداروں میں پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ مزدور یونینیں مزدوروں کی حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی موجودہ حکومت کی نجکاری پالیسی کیخلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اگر اداروں کی نجکاری ہوگی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان مزدوروں کو ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے اس نے لوگوں کور وزگار دیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ نجکاری کے نام پر لوگوں کو بیروزگار کرنا چاہتی ہے جس کی واضح مثال اسٹیل مل، واپڈا ، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کی کوششیں کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور جب بھی مزدوروں پر کوئی مشکل آتی ہے تو پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے ان کے حقوق کیلئے کھڑی ہوتی ہے۔