کوئٹہ،مدارس کی بدولت امن وامان برقرار،شعائر اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے،مولانا عبدالحق ہاشمی

حکومت مدارس سے تعاون نہیں کر تی بے جاپابندیاں ،پروپیگنڈہ والزامات عائد کرتی ہے ،مولانا احسان اللہ سیکولر لبرل جماعتوں کے مقابلے میں دینی جماعتوں کا اتحاد قوم کی امیدوں کا مرکزہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 30 اپریل 2018 23:05

ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،مرکزی رہنما مولانا احسان اللہ نے کہا کہ قرآن درس انقلاب عوام کی رہنمائی کی کتاب ہے قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار کرہم آج بھی دنیا کی قیادت کر سکتے ہیں قرآن سے روگردانی کی وجہ سے ہم مسائل ومصائب کا شکار ہیں ۔رمضان المبارک میں ہر سطح پر قرآن سے تعلق بڑھانے سیکھنے ،سکھانے وعمل کرنے کے محافل منعقد کیے جائیں ۔

علمائے کرام ،مدارس ،شعائر اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے علمائے کرام قوم کی رہنمائی،قیادت کر رہی ہیں مدارس ہی کی بدولت امن وامان برقرار،دینی قوتوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی برقراررہی ہیں جہالت وناخواندگی ختم وکم ہورہی ہے حکومت مدارس سے تعاون تو نہیں کر رہی مگر مدارس پر بے جاپابندیاں ،پروپیگنڈہ والزامات نہیں چھوڑتے ۔

(جاری ہے)

ہم مدارس وعلمائے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر مدارس کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو بھی ختم کریں گے تاکہ مدارس اپنی اصل کام تعلیم تربیت دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دے سکیں ۔سیکولر لبرل جماعتوں کے مقابلے میں دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے قوم کی امیدوں کا مرکزہے ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ کیلئے عوام کو متحد ہونا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے سہ روزہ مدرسین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرصوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،ظہور احمد کاکڑ،مولانا عبدالواسع قلندرانی ،مولاناعبدالناصر،محمد اسماعیل مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء قوم کے وارث رہنما وقائدین ہیں منبر ومحراب اورمدارس کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوں گی فحاشی و عریانی مغربی ایجنڈا ہے ،اس ایجنڈے کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مساجد ومدارس اسلام کے قلعے ہیں،ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا دینی فریضہ اور ایمان کا تقاضہ ہے ،مغرب نے ہمیشہ شاتمین رسول ؐ کونہ صرف پناہ دی بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ۔

علمائے کرام کو کرپشن کے خلا ف کردار اداکرنا ہوگادہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا سب سے بڑا جھوٹ ہے موجودہ حالت میں پاکستان کی سب سے بڑی قوت علمائے کرام ودینی قوتیں ہیں ،مدارس پر پابندی سیکولر طبقے کا نعرہ ہے اورہم اتحاد ویکجہتی سے اس مشن کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے ۔ مساجد ومدارس کے خلاف جوکچھ ہورہا ہے وہ ہم سب کے لیے آزمائش ہے ،آج ہم باطل کوبے نقاب کررہے ہیں ،منبرومحراب سے دین اسلام کے احیا کی باتیں مغرب کو اچھی نہیں لگتیں اس لیے وہ مساجد ومدارس پر پابندی چاہتا ہے ۔

قرآنی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی رمضان المبارک میں ہر سطح پر درس قرآن ،فہم القرآ ن کلاسز،دورہ تفسیرشب بیداریوں کا اہتمام کریگی تاکہ قرآن کو سیکھنے سیکھانے اور اس کی تعلیمات عام کرنے کیساتھ اس کی تعلیمات سے بھرپور فائدہ بھی اُٹھایا جائے بلوچستان کے عوام تعلیم خصوصاًدینی تعلیم واسلامی تعلیمات سے محبت کرتے ہیں مسجد ومدارس میں لائوڈاسپیکر پابندی جبکہ دیگر ہر قسم خرافات میوزک ،میلوں وفحاشی پھیلانے والے فنکشن میں آزادی سے استعمال ہور ہا ہے دوسری طرف اگرعلمائے کرام لائوڈ اسپیکرکو دعوت ،تبلیغ اور اصلاح وتعلیم کیلئے استعمال کریںتو اس کے خلا ف ایکشن لیا جاتا ہے ۔

بدقسمتی اسلامی نظریاتی ملک میں نظریے کی بات کرنے پر انتظامیہ علماء کے خلاف ایف آئی آر در ج کردیتے ہیں جو بہت زیادتی ہیں علمائے کرام س کی شدید مذمت کرتی ہے۔ آپس میں امن و محبت کا فروغ وقت کی اولین ضرورت ہے علمائے کرام مدارس اتحاد یکجہتی امن وترقی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے حکومت وانتظامیہ علماء کرام ومدراس کا ساتھ دیں ۔