وزیر قانون بلوچستان سید آغا محمد رضا کا اسمبلی بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیمپ ودھرنا ،

وزیراعلی بلوچستان کا وزیر داخلہ کے ہمراہ کیمپ کا دورہ

پیر 30 اپریل 2018 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور اور وحدت المسلمین کے رہنمائوں کے ہمراہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا تھا ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمن محمد حسنی اور مشیر انفارمیشن بلال احمد کاکڑ کے ہمراہ انکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گئے جہاں پر ان سے مذاکرات کی ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی اور وحدت المسلمین کے رہنماء سید محمد آغارضا نے وزیراعلی بلوچستان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ایک فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا جارہاہے اورابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق اسے سزا دی جائے ،بعد وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ صوبائی وزیر قانون سید محمد آغا رضا انکے چیمبر گئے تا ہم رات گئے تک انکا ہڑتالی کیمپ اسمبلی کے سامنے موجود تھا ،موجودہ 2013کے انتخابات کے بعد پہلا وفعہ ہے کہ کسی وزیر نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور وزیراعلی بلوچستان اور وزیرداخلہ انکے احتجاجی کیمپ میں گئے۔