پتریاٹہ چیئرلفٹ بند کرانے پر چیئرمین یو سی گہل اور انکے 10 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 30 اپریل 2018 23:06

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پتریاٹہ چیئرلفٹ بند کرانے پر لفٹ انتظامیہ نے چیئرمین یو سی گہل عمرفاروق ستی اور انکے 10 ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 75 نامعلوم افرد بھی اس واقعہ میں ہیں ان ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 149-148-452-453 -342- 506-186 کے تحت مقدمہ قائم کیاگیا ہے چیئرلفٹ انتطامیہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ عمرستی اور انکے ساتھیوں نے چیئرلفٹٖ کو زبردستی بندکیا اور زبردستی پتریاٹہ ریزارٹ میں گھس کر گالم گلوچ کی جس سے جہاں خوف وہراس پیدا ہوا وہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح بھی انکے اس عمل سے متاثرہوئے جسکے باعث پتریاٹہ چیئرلفٹ کو مالی نقصان بھی ہو ا۔

متعلقہ عنوان :