عمران خان کا ایجنڈاہر تین ماہ بعد تبدیل ہو جاتاہے ، ان کی تاریخ رہی ہے کہ بات کرکے پھر یو ٹرن لے لیتے ہیں، ،وہ اپنا بوریا بستر لپیٹیں اور اپنے بچوں کے ساتھ لندن جا کر آرام کریں

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹرچوہدری تنویر کی پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیاسے گفتگو

پیر اپریل 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹرچوہدری تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہر تین مہینے بعد ایجنڈا تبدیل ہو جاتاہے ، ان کی تاریخ رہی ہے کہ وہ جو بات کر تے ہیں اس سے یو ٹرن لیتے ہیں، ،وہ اپنا بوریا بستر لپیٹیں اور اپنے بچوں کے ساتھ لندن جا کر آرام کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری تنویر نے کہا کہ ہم عمران خان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ان کی کبھی ایک زبان رہی نہ رہے گی وہ اپنا بوریا بستر لپیٹیں اور اپنے بچوں کے ساتھ لندن جا کر آرام کریں ، عمران خان کا ہر تین مہینے بعد ایجنڈا تبدیل ہو جاتاہے ، ان کی تاریخ رہی ہے کہ وہ جو بات کر تے ہیں اس سے یو ٹرن لیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :