ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میںخامیاںہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،امریکی وزیر خارجہ

ایرانکاجارحانہ موقف ترک کروانے کیلیے ہم ا مریکہ سے رابطہ رکھیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

پیر 30 اپریل 2018 23:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ایران کے ساتھ جوہری ڈیل میں غلطیاں ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ایران کو جارحانہ موقف ترک کروانے کیلیے ہم ا مریکہ سے رابطہ رکھیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

امریکہ کے نو منتخب وزیر خارجہ مائیک پومپیو مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے سلسلے میں وہ اب ریاض کے بعد اسرائیل میں ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایران کے حوالے سے اپنے نظریات پیش کرتیہوئے پومپیو نے کہا کہ سن 2015 کا جوہری معاہدہ غلطیوں سے بھرا ہے لہذا اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ نیتین یاہو نے بھی کہا کہ ایران کو جارحانہ موقف ترک کروانے کیلیے ہم ا مریکہ سے رابطہ رکھیں گے۔بعد ازاں پومپیو اٴْردن روانہ ہو گئے۔