اسرائیل ،فلسطین سیاسی روابط بحال کریں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

پیر 30 اپریل 2018 23:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی روابط کو بحال کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اسرائیلی اور فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی روابط کو بحال کریں۔

(جاری ہے)

پیر کے دن عمان میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ سرحد پر تازہ تشدد کے جواب میں اسرائیلی فورسز کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب اتوار کے دن اسرائیل اور غزہ سرحد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی مارے گئے۔ اس سرحدی علاقے میں فلسطینیوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔