محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ایک دور روز میں متوقع

آل رائونڈر نے 17 اپریل کو آئی سی سی کی نامزد لفبرا یونیورسٹی میں گیندیں کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا تھا

پیر 30 اپریل 2018 23:26

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ایک دور روز میں متوقع
لندن/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ایک دور روز میں متوقع ہے۔آل رائونڈر نے 17 اپریل کو آئی سی سی کی نامزد لفبرا یونیورسٹی میں گیندیں کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا تھا جس کا نتیجہ 14روز بعد آنا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کلیئر ہونے یا نہ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اگر بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں ہوا تو ایک بار پھر بولنگ کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار2005 میں رپورٹ ہوا، نومبر 2014میں دوسری بار شکوک کی زد میں آئے، اپریل 2015میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ مدت پوری کرنے کے بعد کلیئر ہوئے تو گذشتہ سال نومبر میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں دھر لیے گئے۔