تیسری قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 4تا6 مئی پشاورمیں منعقد ہوگئی

تین روزہ مقابلوں میں چاروں صوبو ں کے علاوہ پاکستان آرمی،سوئی سدررن گیس،واپڈا،ایس ایس جی سی،پی او ایف اوراسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہونگیں

پیر 30 اپریل 2018 23:26

تیسری قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ 4تا6 مئی پشاورمیں منعقد ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈائریکٹریٹ ا ٓف سپورٹس کے تعاون سے تیسری قومی سائیکلنگ روڈ چیمپن شپ چارتا چھ مئی پشاورمیں منعقد ہوگئی تین روزہ مقابلوں میں چاروں صوبو ں کے علاوہ پاکستان آرمی،سوئی سدررن گیس،واپڈا،ایس ایس جی سی، پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ اوردارالحکومت اسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہونگیں۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیداظہرعلی شاہ نے میڈیا سنٹر پشاورمیں پریس کانفریس سے خطا ب کرتے ہوئے سیداظہرعلی شاہ نے بتایاکہ خیبرپختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاورکے ناردرن بائی پاس میں منعقد ہونی والی قومی سائیکلنگ روڈچیمپین شپ میں کل چارروڈ ایونٹ شامل ہیں جن میں انفرادی ٹائم ٹرائلز ،ٹیم ٹائم ٹرائلز،سنی ٹیرریم،رود سکریچ ریس،شامل ہیں جن میں مرووخواتین ،جونییرز وسنیئرز کے مختف ایونٹس بھی شامل ہیں ہرٹیم پندرہ پندرہ مرووخواتین کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرکے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدروایونت آرگنازنگ سیکرٹری نثاراحمد بھی موجودتھے۔سید اظہرشاہ نے بتایاکہ تین روزہ ایونٹ کاباقاعدہ افتتاح ڈی جی سپورٹس جنید خان کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان ہونگے ا؂ختتامی تقر یب شام چھ بجے سپورٹس آرینہ قیوم سٹیڈیم میں منقعد ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں سید اظہرعلی شاہ نے بتایاکہ ہم نے جوخدمت گذشتہ کئی سالوں سے سائیکلنگ کے لیے کی ہے اس کی نذیر پورے پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملی گئی تاہم جبکہ ہم کو انٹرنیشنل باڈی ،انٹرنینشل اولمپک ایسوسی ایشن کی بھرپورحمایت وسرپرستی حاصل ہے تاہم پاکستان اولپک ایسوسی ایشن میں چند کالی بھڑیں جن میںسابقہ سیکرٹری خواجہ ادریس اورپی اواے کی چند دیگرعہد ے دار ہمارے خلاف ضرورسرگر م عمل ہے تاہم ان کوسوائے ناکامی وبے عزتی کے اورکچھ بھی حاصل نہیں ہوگابہتریہی ہوگاکہ وہ سائیکلنگ اوراس سے منسلکہ کھلاڑیوںکے مستقبل کوتباہ ہونے سے بچانے کے لیے اپنے مفادات کوپس پشت رکھیں جس میں ا ن کی خیرہونگی۔

انہوںنے بتایاکہ کوریاسائیکلنگ فیڈریشن گذشتہ سات سالوںنے ہمارے بچوںوربچیوں کوچنگ کی بھرپور تربیت د ے رہے ہیں جس سے نہ صرف ان کوبلکہ پورے ملک کوفائدہ ہورہاہے ۔نثاراحمد نے بتایاکہ ہماری کے پی ٹی ٹیم اس باربھی توقعات پرپورااتریںگی اورجونیئرز میں میڈلز حاصل کرنے کی امیدہے گزشتہ سال بھی ہم جونیئرزمقابلوں کے فاتح تھے نیشنل جونیئرزچیمپین تنظم خان اس باربھی صوبائی ٹیم کاحصہ ہیں اوران کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں۔