کوہلو ، ٹریفک حادثے میں شہید ہونیوالے لیویز کمانڈو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،

جنرل سلامی بھی پیش کی گئی ، ایف سی افسران ، قبائلی رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

پیر اپریل 23:27

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کوہلو ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے لیویز کمانڈو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوٹ چھٹہ کے علاقہ مانہ احمدانی کے قریب موٹر سائیکل اور ہائی ایس میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار لیویز کمانڈو بختیار ولد موسیٰ خان اپنے دوست میرداد خان ولد عبدالرشید قوم مری کوہلو کے رہائشی موقع پر جاںبحق ہوگئے بختیار خان لیویزکمانڈو سرکاری کام کے سلسلے میں پنجاب جارہاتھا نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد کوہلو روانہ کردیاجبکہ تھانہ کوٹ چھٹہ میں ہائی ایس ڈرائیورحسنین شاہ کے خلاف زیردفعہ 320/279 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا بختیار خان اور اس کے دوست میردادکی میت 45سے زائد گاڑیوں کے ہمراہ آبائی گاؤں کوہلو میں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گئی فضا سوگوارشہید بختیار خان کو ڈپٹی کمشنر کوہلو کی ہدایت پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا لیویز کے بہادر جوانوں نے دنیا سے رخصت ہونے والے لیویز کمانڈو کو جنرل سلامی پیش کی نماز جنازے میں ایف سی آفیسران سمیت سرکاری آفیسران، قبائلی رہنماؤں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں میوند رائفلز کمانڈنٹ کی جانب لیفٹننٹ کرنل فیصل فاروق اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ممتازعلی مری،،اور میجر رسالدار شیر محمد نے شہید کے قبر پر پھول چڑھائے۔