محکمہ صحت نصیرآباد کے زیراہتمام نئی روٹا ویکیسن سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 23:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ صحت نصیرآباداورای پی آئی پروگرام کے تحت نئی روٹا ویکیسن سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں واک اہتمام کیاگیا ریلی ڈاکٹرمنظوراحمد ابڑو کی قیادت میں ڈی ایچ اوآفس ڈیرہ مرادجمالی سے نکالی گئی جس میں بڑی تعدادمیں مردخواتین شریک تھے شرکاء نے ہاتھوںمیں پلے کارڈاوربینراٹھارکھے تھے جس پر روٹاسمیت دیگر ویکسین کے بارے شعورآگاہی اورافادیت درج تھی ریلی مختلف شاہرہوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ اوآفس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ڈاکٹرمنظوراحمد ابڑویونیسیف کے ایریاکوآرڈینیٹرمحمد طارق کھوسہ،ایم ایس ڈاکٹرمحمودخان عمرانی،فقیرمحمد،بابواعظم بہرانی، ثناء اللہ ، لیاقت علی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت مندمعاشرہ قوموں کی ترقی میں انتہائی اہم ہے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوکا کورس کرواکرصحت مندمعاشرے کی ترقی میں اپنا کردار اداکریںاوربچون کو ٹی بی،پولیو،خناق ،نمونیا،کالی کھانسی،کالایرقان،گردن توڑ بخار،اسہال،تشنج،خطرہ جیسی مہلک اورجان لیوابیماریوں سے محفوظ رکھیں بچوں کی صحت کیلئے حکومت بلوچستان ہرممکن کوشش کررہی ہے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں مراکزصحت اورعلاقائی ویکسینیٹرکے پاس روٹاوائرس سے بچوں کی ویکسین مفت دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روٹاویکسین بچوں میں پہلے تین ماہ کے دوران جو ذیادہ خطرے میں ہوتے ہیں ان میں خطرناک وائرس اسہال کے خلاف قوت مدافعت پیداکرتی ہے جس سے بچوںکی زندگی محفوظ بن جاتی ہے روٹاوائرس اسہال کی سب سے بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہرسال 53300کے قریب بچے اپنی جان کھوبیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام برائے پاکستان نے اپنے میں روٹاوائرس ویکسین متعارف کرائی ہے تاکہ ملک کے مستقبل کو خطرناک اورجان لیوااسہال سے نجات دلائی جاسکے بچوں کو پندرہ ماہ کی عمرتک چھ مرتبہ ویکسین دینے سے بچے دس جان لیوابیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تمام کمیونٹی کے افرادکو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو جان لیواامراض سے محفوظ رکھنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں سے مفت ٹیکوں کا کورس کرائیں تاکہ موذی اورخطرناک امراض سے بچے محفوظ رہ سکیں جن بچوں کو ٹیکوکا کورس نہیں کرایا جاتا وہ بچے مختلف امراض میں مبتلا رہتے ہیں اوربیماریاں انہیں کمزوربنادیتی ہیں کیونکہ جب تک ٹیکے نہیں لگائے جاتے ان کے جسم میں خطرناک بیماریوں سے بچائو اوران کی مدافعت نہیں ہوتی انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اورچھوٹے بچوں کومرض بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے روٹاجیسی ویکسین متعارف کرائی تاکہ ملک کا مستقبل اپنے پائوں پر اچھے طریقے سے کھڑاہوسکے۔

متعلقہ عنوان :