ملک میں کام صرف مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے، عمران خان کی صرف باتیں ہی ہیں ، ان کو 11نہیں 30نکات پیش کر نا چاہئیں تھے ، سنجیدہ گفتگو کی سنجیدہ انسان سے توقع کی جا سکتی ، عمران خان سنجیدہ نہیں ، اس نے خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا ایک پل بنایا جو پہلے ہی گر گیا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر یعقوب ناصرکی میڈیا سے گفتگو

پیر اپریل 23:30

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق قائم مقام صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں کام صرف مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے، عمران خان کی صرف باتیں ہی ہیں ، انہیں 11نہیں 30نکات پیش کر نا چاہئے تھے ، سنجیدہ گفتگو کی سنجیدہ انسان سے توقع کی جا سکتی ، عمران خان سنجیدہ نہیں ہے، اس نے خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا ایک پل بنایا جو پہلے ہی گر گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ نواز شریف کو پوری دنیا جا نتی ہے کہ وہ اچھے انسان ہیں ، عمران خان نیا نیا بندہ ہے اس نے خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا ایک پل بنایا جو پہلے ہی گر گیا ، عمران خان باتیں کر رہا ہے لیکن خیبر پختونخوا میں انہوں نے کیا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سنجیدہ گفتگو کی سنجیدہ انسان سے توقع کی جا سکتی ، عمران خان سنجیدہ نہیں ہے ، نواز شریف نے بڑا اچھا راستہ اختیا رکیا ہے وہ لوگوں کو بیدار کر ررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں کام صرف مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے عمران خان کی صرف باتیں ہی ہیں ، انہیں 11نہیں 30نکات پیش کر نا چاہئے تھے ۔