عوام کے تیور دیکھ کر اقتدار پرست بدعنوان عناصر کو اپنا مستقبل تاریکی میںڈوبا ہوانظر آنے لگا ہے،صوبائی وزیر انسداد منشیات

پیر اپریل 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیرایکسائزوٹیکسیشن اورانسداد منشیات میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہاہے کہ عوام کے تیور دیکھ کر اقتدار پرست بدعنوان عناصر کو اپنا مستقبل تاریکی میںڈوبا ہوانظر آنے لگا ہے، یہ مکافات عمل ہے اگر وہ عوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو عوام اس قدر بدظن نہ ہوتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز نوشہرہ میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے پاکستان تحریک انصاف کی لاہور میںہونے والے تاریخی جلسہ کے حوالے سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان بدعنوان موقع پرست سیاستدانوں نے ملک کو مختلف طبقات میںتقسیم کرکے رکھ دیا ہے ۔عوام کے ووٹ سے اقتدار حاصل کرکے اپنے مفادات کے حصول میں مگن رہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میںعوام سے پھر وہی وعدے کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اس بار پاکستان تحریک انصاف نے ان کے ُدغلے کردار کوکو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوامی خواہشات اورامنگوںکے مطابق آئندہ لائحہ عمل دیکر لٹیرے سیاستدانوں کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ میںعوامی سمندر کے جوش اورولولے نے ان کی مشکوک تاریک سیاسی مستقبل کو یقین میںبدل دیاہے۔