راولپنڈی،بارود برآمدگی، مذہبی منافرت اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتین قلمبند

پیر 30 اپریل 2018 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1 کے جج اصغر خان نے بارود برآمدگی، مذہبی منافرت اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتین قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روز عدالت نے ملزم عبدالکریم کیخلاف1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 7 مئی،ملزم آفتاب کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 7 مئی،ملزم نصر اللہ کیخلاف 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت7 مئی، دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم جاوید کیخلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 4 مئی،ملزم اقبال کیخلاف سماعت9 مئی ،ملزم عرفان کیخلاف3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 9 مئی ،مذہبی منافرت کیس میں نامزد ملزم عبدالرحمن کیخلاف سماعت10 مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم زبیر کے خلاف سماعت5 مئی جبکہ بارود برآمدگی کیس میں نامزدملزم عبدالرحمن کیخلاف سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی ہے۔