راولپنڈی، عدالت عالیہ کے احکامات پر ٹارکٹ کلنگ ، پولیس مقابلہ اور قتل کے مزید 5 مقدمات عدالت نمبر3میں منتقل

پیر 30 اپریل 2018 23:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے عدالت عالیہ کے احکامات پر ٹارکٹ کلنگ ، پولیس مقابلہ اور قتل کے مزید 5 مقدمات عدالت نمبر3میں منتقل کر تے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نمبر1 نے تھانہ ریس کورس میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اشرف وغیرہ کیخلاف، تھانہ چونترہ میں درج قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نصیر وغیرہ کیخلاف ، تھانہ نیوٹائون میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزم واحد خان کیخلاف اور اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم نعیم الرحمن کیخلاف مقدمات کو عدالت نمبر تین میں منتقل کر دیا جبکہ عدالت نمبر2نے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں نامزدملزم شہزاد کیخلاف مقدمہ بھی عدالت نمبر3 میں منتقل کر تے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے ۔