رانا ثناء اللہ ہماری خواتین بارے بدزبانی پر فوری معافی مانگیں ،پی ٹی آئی

رانا کی سوچ میں غلاظت بھری ہوئی ہے ،بازاری زبان ان کی بد کرداری کا کھلا ثبوت ہے،فرخ حبیب

پیر اپریل 23:36

رانا ثناء اللہ ہماری خواتین بارے بدزبانی پر فوری معافی مانگیں ،پی ٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب نے رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی خواتین کے متعلق نازیبا بیان پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی بازاری زبان ان کی بدکرداری کا کھلا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ رانا ثنا اللہ سمیت پوری ن لیگ گزشتہ روز مینار پاکستان جلسہ کی کامیابی پر بوکھلاہٹ شکار ہے اورمینار پاکستان جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ن لیگ سے ہضم نہیں ہورہی، رانا ثنا اللہ کی سوچ میں غلاظت بھری ہوئی ہے اوررانا ثنا اللہ کی بازاری زبان ان کی بد کرداری کا کھلا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ90 کی دہائی میں رانا ثنا اللہ پر مریم نواز اور کلثوم نواز کے کردار کے متعلق بیہودہ تقریر کرنے پر بھی ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ رانا ثنا اللہ کو خواتین کی عزت کا سبق سیکھنا چاہئے اور اپنے بیان پر فوری معافی مانگنی چاہئے۔ماں و بہنوں کے عزت نہ کرنے والے شخص کو وزیر قانون رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ظفرملک