شاہزیب خانزادہ چھپے رستم نکلے، اپنی شادی پر ناقابل یقین کام کر دکھایا

شاہ زیب خانزادہ کی اپنی شادی پرڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر اپریل 20:40

شاہزیب خانزادہ چھپے رستم نکلے، اپنی شادی پر ناقابل یقین کام کر دکھایا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کی اپنی شادی پرڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی،شاہ زیب نے اپنی نئی نویلی دلہن کےساتھ ڈانس کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیے، شرکاء نے بھی شاہزیب کوخوب داد دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی اپنی شادی پرڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہزیب نے شادی کی تقریب میں زبردست ڈانس کرکے سب کوحیران کردیا۔ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔ واضح رہے اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریب میں میڈیا انڈسٹری کے بڑے ناموں سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہو چکی ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :