پی ٹی اے کی پالیسی کے برعکس سمیں فروخت کرنے پر موبائل کمپنی کی فرنچائز کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا

حساس اداروںنے علامہ اقبال ٹائون میں کارروائی کر کے گرفتاری کی ، نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ‘ ذرائع

پیر 30 اپریل 2018 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی پالیسی کے برعکس سمیں فروخت کرنے پر موبائل کمپنی کی فرنچائز کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کارروائی علامہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں کی گئی اور گرفتار ہونے والے شخص کو تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی اے کی پالیسی کے برعکس سمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔