محکمہ ایکسائز نے سال2013 سے لیکر 2015تک تین سالوں میں 46 ہزار 398 درآمد شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کی ہیں، مکیش کمارچائولہ

درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے تین سالوں میں محکمے نے 36 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائدکی رقم بطور ٹیکس وصول کی،وزیر ایکسائزسندھ

پیر 30 اپریل 2018 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے سال2013 سے لیکر 2015تک تین سالوں میں 46 ہزار 398 درآمد شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کی ہیں۔درآمدی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے تین سالوں میں محکمے نے 36 کروڑ 30لاکھ روپے سے زائدکی رقم بطور ٹیکس وصول کی۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران محکمہ آبکاری و محصولات سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

وزیر ایکسائز نے بتایا کہ2013-15کے دوران46 ہزار مرسڈیز بی ایم۔ڈبلیو گاڑیاں امپورٹ کی گیئں2013میں 17216بیش قیمت گاڑیاں امپورٹ ہوئیں2015میں 15148گاڑیاں امپورٹ کی گیئں.مکیش چالہ کا کہنا تھا کہ سال 2015میں کراچی میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 19ہزار موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں،سال2015میں کراچی میں 50 ہزار سے زائد کاریں رجسٹرڈ کی گئیں..ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی خاتون رکن اسمبلی ارم عظیم فاروق نے دریافت کیا کہ کنورٹ اسپورٹس گاڑی پر زیادہ ٹیکس ہوتا ہے یا کم انہوں نے اسپیکر سے پوچھاکہ اسپیکرصاحب اپکے پاس تو کنورٹ اسپورٹس کار ہوگی ،جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ میرے پاس کنورٹ اسپورٹس گاڑی نہیں ہے جبکہ مکیش چالہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کنورٹڈ اسپورٹس گاڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ارم عظیم نے وزیر ایکسائز سے فرمائیش کی کہ آپ کبھی۔لیکر آئیں ہم بھی تو اس گاڑی کو دیکھیں ۔جس پر مکیش چالہ نے کہا کہ وہ آئندہ بجٹ میں یہ کار خود چلاکر اسمبلی لے آئیں گے۔