لاڑکانہ میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، شہر اور گردو نواح میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ، لو چلنے سے سڑکیں اور بازار ویران

پیر 30 اپریل 2018 23:39

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) لاڑکانہ میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، شہر اور گردو نواح میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ، لو چلنے سے سڑکیں اور بازار ویران، بجلی کو لوڈشیڈنگ سے خریدار نا آنے سے کارروبار بھی متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کا درجہ حرارت 46 جبکہ موئن جو دڑو میں 48 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، شدید گرمی سے جہاں سڑکیں ویران ہیں وہیں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

گرمی کی لہر کے باعث شہر کے مختلف بازاروں اور علاقوں میں ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوا جبکہ برف کی مانگ میں غیر معمولی اضافے سے اس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا۔ شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :