لاہور،حکومت کا موقع ملا تو محنت کش طبقے کی تنخواہ ایک تولے سونے کے برابر کریں گے،محمد اشرف بھٹی

مزدور اور محنت کش طبقہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے میں ایک ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہوتا ہے، سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی لاہور

پیر 30 اپریل 2018 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے شکاگو کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شکاگو کے شہداء کی وجہ سے محنت کش طبقے کو سہولیات میسر آ رہی ہیں مزدور اور محنت کش طبقہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے میں ایک ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہوتا ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق دئیے ہیں پیپلز پارٹی کے ہر دور حکومت میں محنت کش طبقے نے خوشحالی کی زندگی بسر کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی اسے حکومت کرنے کا موقع ملے تو محنت کشوں کو اس قدر تنخواہ دی جائے کہ ان کا گزر بسر اچھے انداز سے ممکن ہو سکے کیونکہ محنت کش طبقہ اگر خوشحال ہو گا تو تب ہی ملک ترقی کرے گا اور پاکستان میں ترقی کی رہیل پہیل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہم محنت کش طبقے کی تنخواہ ایک تولے سونے کے برابر کریں گے اور انہیں مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے ان کی تنخواہیں بھی بڑھائیں گے ہم اس طبقے کا خاص خیال رکھیں گے۔