معاشرے میں محنت کش طبقہ کی عزت ، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا پیغام
پیر 30 اپریل 2018 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وہ معاشرے جو اپنے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتے ہیں، ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ۔
اسلام محنت کی عظمت پر زور دیتا ہے اور مزدور کے حقوق کی ادائیگی کی تعلیم دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف قوم کی مجموعی خوشحالی میں محنت کشوں کے بنیادی کردار کو تسلیم کر تی ہے موجودہ صوبائی حکومت کو محنت کش طبقہ کی اہمیت کا احساس ہے اور اسلئے انکی فلاح کیلئے اقدامات اُٹھار ہی ہے۔ صوبائی حکومت نے صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے صنعتوں کے لئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کیا ہے ۔ اس اقدام کامقصد محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں اس کے علاوہ بیمار صنعتوں کے احیا ء اور صوبے میں صنعتی زون کا قیام محنت کشوں کیلئے روزگار کے مواقع یقینی بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مزدوروں اور محنت کشوں سمیت معاشی مشکلات سے دوچار تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکر قومی یکجہتی کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے قومی سطح پر قابل عمل پالیسیاں ناگزیر ہیں تاکہ ایک متوازن اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.